کراچی میں دھند کے باعث حدِ نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی

"آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا امکان نہیں"
شائع 17 فروری 2023 11:42am

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں دھند کا راج برقرار ہے جس کے باعث حد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم دن بھر گرم اور خشک رہے گا جبکہ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگر سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 95 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا البتہ بارش کا امکان نہیں ہے۔

مزید کہا کہ اندرون سندھ میں آج بھی درجہ حرارت 38 تا 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز مٹھی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا تھا۔

Read Comments