Aaj Logo

شائع 17 فروری 2023 01:39pm

خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ میں مزید 4 مشیر شامل، اعلامیہ جاری

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں مزید چار مشیروں کو شامل کرلیا ہے جن کی تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعید جرار بخاری کو مشیر برائے بہبود و آبادی، ظفر محمود کو مشیر برائے کلچر، ٹورازم آرکیالوجی اورمیوزیم تعینات کیا ہے۔

رحمت سلام خٹک کو مشیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم تعینات اور ڈاکٹر عابد جمیل کو مشیر برائے صحت تعینات کیا گیا ہے۔

Read Comments