Aaj Logo

شائع 17 فروری 2023 03:01pm

یوکرین اپنی سرزمین کسی صورت نہیں چھوڑےگا

یوکرین کےصدر ولادیمیر زیلنسکی نےکہا ہے کہ یوکرین اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے۔جدید ہتھیار جلد امن لا سکتے ہیں کیونکہ روس صرف ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو میں یوکرینی صدر نےکہا کہ روس کےساتھ ممکنہ امن معاہدہ کی بنیاد پر اپنی سرزمین کا کوئی حصہ نہیں چھوڑیں گے۔

انھوں نےکہا کہ اگر یوکرین نےاپنی سرزمین چھوڑی تو اس سے روس دوبارہ حملہ آور ہوسکتا ہے۔

یوکرینی صدر نے مغرب سے مزید فوجی امداد کا مطالبہ کرتےہوئےکہا کہ یوکرین کی فوج اس وقت روس کی پیش قدمی کےخلاف مزاحمت کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے، تاہم روس کےخلاف بھرپور جوابی کارروائی کےلئے یوکرین کو جدید ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

Read Comments