کشمور گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے ملازمین کا نجکاری کیخلاف احتجاج

احتجاج 747میگاواٹ پاور پلانٹ کی نجکاری کے خلاف کیا جارہا ہے
شائع 17 فروری 2023 03:24pm

پاور پلانٹ کی نجکاری کے خلاف کشمور گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کے ملازمین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

ملازمین نے747 میگاواٹ پاور پلانٹ کی نجکاری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دروازے بند کردیئے۔

مظاہرین نے600 میگاواٹ پاورپلانٹ کے گیٹ کو بند کرکے شفٹ کو روک دیا ہے جبکہ گڈو تھرمل پاور اسٹیشن کی ایوننگ شفٹ تاحال مشینوں تک نہ پہنچ سکی۔

Read Comments