دبئی سے ڈھاکا جانے والی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

طیارے میں سوار مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، ترجمان سی اے اے
شائع 18 فروری 2023 10:42pm

کراچی ایئرپورٹ پر نجی کمپنی کا طیارہ بوئنگ 737 نے طبی بنیاد پر 6 بجے ہنگامی لینڈنگ کی۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق طیارے میں سوار 48 سالہ مسافر شیخ شہاب کو دل کا دورہ پڑگیا تھا جس کی وجہ سے طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔

مسافر کو بروقت طبی امداد دی گئی تاہم ہارٹ اٹیک کی وجہ سے مسافر انتقال کر گیا۔

Read Comments