جوبائیڈن امریکا میں فائرنگ کے واقعات اور جانی نقصان سے تنگ آگئے

"48 دنوں میں کم از کم 73 فائرنگ کے بڑے واقعات ہوچکے ہیں"
شائع 19 فروری 2023 08:51am

امریکی صدر جوبائیڈن ملک میں فائرنگ کے واقعات اور جانی نقصان سے تنگ آکر کہا کہ 48 دنوں میں کم از کم 73 فائرنگ کے بڑے واقعات ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اب ایکشن لینا چاہیے اور اسلحے کے قانون میں اب اصلاحات کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز میسی سپی میں فائرنگ سے چھ افراد کی ہلاک ہوئے تھے۔

امریکی صدر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ان واقعات پر مذمت اور دعائیہ پیغامات کافی نہیں، فائرنگ کے واقعات وبا ہیں۔

Read Comments