سعودی عرب، کثیرالملکی فضائی فوجی مشقیں اختتام پذیر، پاکستان سمیت 8 ممالک کی شرکت

فوجی مشقوں کو "رماح النصر" کا نام دیا گیا تھا
شائع 19 فروری 2023 08:57am

سعودی عرب میں کثیر الملکی فضائی فوجی مشقیں اختتام پذیر ہوگئیں ہیں جس میں پاکستان نے بھی حصہ لیا۔

مشقوں میں پاکستان،برطانیہ ،امریکا اور خلیجی ممالک کے فوجی دستے شریک تھے، فوجی مشقیں سعودی عرب میں ایئر وار فیئر سینٹر میں ہوئیں، جن کو ”رماح النصر“ کا نام دیا گیا تھا۔

ان مشقوں میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت آٹھ دوست ممالک کی افواج نے حصہ لیا۔ مشقوں کا مقصد شریک ممالک کے درمیان مشترکہ عسکری کارروائیوں کے تصورکو مضبوط بنانا اور اتحاد کو مستحکم کرنا ہے۔

Read Comments