بلغاریہ میں 18 تارکین وطن کی ہلاکت کا واقعہ، 7 انسانی اسمگلرگرفتار

2 روزقبل ٹرک سے 18 افراد کی لاشیں ملی تھیں
شائع 19 فروری 2023 09:56am

بلغاریہ میں 18 تارکین وطن کی ہلاکت کے بعد سات انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کے قریب دو روز قبل ٹرک میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے 18 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

مزید پڑھیں: بلغاریہ میں ٹرک میں سوار 18 تارکین وطن ہلاک ہوگئے

ٹرک میں تختوں کے نیچے 52 افراد چھپے ہوئے تھے جن میں سے 18 کی دم گھٹنے سے موت ہو گئی تھی جبکہ 34 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Read Comments