چین روس کو ہتھیاروں کی سپلائی کا منصوبہ بنا رہا ہے، امریکا

مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چین روس کو ہتھیار دینےکا سوچ رہا ہے، امریکی وزیرخارجہ
شائع 20 فروری 2023 09:10am

امریکا نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ چین روس کو ہتھیاروں کی سپلائی کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ چین کی روس کو فوجی مدد ناقابل برداشت ہوگی اور تعلقات میں سنجیدہ مسئلہ پیدا ہوجائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ چین روس کو ہتھیار دینے کا سوچ رہا ہے جبکہ چین پہلے ہی روس کو عسکری مدد فراہم کر رہا ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا کی چین اور روس کے درمیان معاملات پر گہری نظر ہے۔

Read Comments