Aaj Logo

شائع 21 فروری 2023 08:54am

بھارتی گلوکار سونو نگم پر کانسرٹ کے دوران حملہ

بھارتی گلوکار سونو نگم پر کانسرٹ کے دوران حملہ کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنسرٹ کے دوران شیو سینا کے رکن ریاستی اسمبلی پرکاش پھاترپیکرکے بیٹے نے سونو نگم سے ملنے کی کوشش کی جس پرگلوکار کے باڈی گارڈزنے روکا اورمعاملہ ہاتھا پائی تک جا گیا۔

ہاتھا پائی کے دوران سونو نگم اوران کے ایک ساتھی کوچوٹیں بھی آئیں جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال منتقل کردیاگیا۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیووائرل ہے جس میں گلوکار کو کچھ لوگوں سے نبردآزما دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال اس حوالے سے کوئی قانونی کارروائی سامنے نہیں آئی ہے۔

Read Comments