کروڑوں عوام عمران خان کو ملک کی آخری امید سمجھتے ہیں، مسرت جمشید چیمہ

کل عوام نے اپنے لیڈر سے محبت کی مثال قائم کی، رہنما پی ٹی آئی
شائع 21 فروری 2023 09:05am

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ کروڑوں عوام عمران خان کو ملک کی آخری امید سمجھتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ کل عوام نے اپنے لیڈر سے محبت کی مثال قائم کی، بغیر کسی کال کے ہزاروں کارکنان اور فیملیز زمان پارک اور لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے، 10 منٹ کا فاصلہ کئی گھنٹوں میں طے ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پاکستان کے کروڑوں عوام عمران خان کو ملک کی آخری امید سمجھتے ہیں، اگر اس امید کو چھیننے کی کوشش ہوئی تو کچھ نہیں بچے گا۔

Read Comments