Aaj Logo

شائع 21 فروری 2023 12:16pm

چیئرمین نیب آفتاب سلطان مستعفی، وزیراعظم آفس نے اعلامیہ جاری کردیا

چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے مستعفیٰ ہونے کے بعد وزیراعظم آفس کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کا استعفیٰ منظور کرلیا، وزیراعظم کو آفتاب سلطان نے استعفیٰ پیش کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے آفتاب سلطان کی خدمات کو سراہا، شہبازشریف نے ان کی ایمانداری کی تعریف کی۔

Read Comments