لاہور: میٹرو اسٹیشن پرمسافر کے تشدد سے گارڈ جاں بحق

'ملزم خواتین کے کیبن میں جانے سے روکنے پرمشتعل ہوگیا'
شائع 21 فروری 2023 03:28pm

لاہورکے علاقے گوالمنڈی میں میٹرو اسٹیشن کے گارڈ اور مسافر کے درمیان جھگڑے میں 36 سالہ گارڈ چل بسا۔

پولیس نے حمزہ نامی ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم حمزہ میٹرواسٹیشن پرخواتین کے کیبن میں جارہا تھا جسے وہاں موجود گارڈنے ایسا کرنے سے منع کیا۔

منع کرنےپرملزم حمزہ طیش میں آ گیا اور گارڈ کو زد کوب کرنےلگا، تشدد سے گارڈ عنصرموقع پرجاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Read Comments