کراچی میں شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں،پولیس
شائع 21 فروری 2023 10:15pm

کراچی کے شہری اپنا دفاع خود ہی کرنےلگے، تھانہ عزیز بھٹی کی حدود میں شہری کی فائرنگ سے دو مبینہ ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان شہری سے لوٹ مار کررہے تھے اس دوران متعلقہ شخص نے لٹیروں پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں دونوں مبینہ ملزمان مارےگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک ملزمان کے قبضے سے متعدد موبائل فونز اور موٹر سائیکل براۤمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے کہا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Read Comments