Aaj Logo

شائع 22 فروری 2023 02:38pm

ضمنی انتخابات: ایم کیوایم کے امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے دستبرداری کے اعلان کے بعد امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لیں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آج آخری تاریخ ہے جبکہ 9 حلقوں میں سے ایم کیوایم کے 80 سے زائد امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اور پیپلزپارٹی کی تجویزپر ایم کیوایم نے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں 16مارچ کو ضمنی انتخابات ہونے ہیں۔

Read Comments