صومالیہ کے دارالحکومت میں گھر پر دہشتگردوں کا حملہ، 10افراد ہلاک
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک گھر پر دہشتگرد گروپ کے حملے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق حملے کا آغاز خودکش بم دھماکے سے ہوا جس کے بعد دہشت گرد حملہ آوروں نے عمارت پر دھاوا بول دیا۔
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے حملہ آور چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن 23 گھنٹے تک جاری رہا، جس میں 42 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
Read Comments