لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکل چوری کرنیوالی لڑکی گرفتار

گرفتار ملزمہ موٹرسائیکلیں چوری کرکے فروخت کرتی تھی، پولیس
شائع 23 فروری 2023 11:11am

کراچی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث لڑکی کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا کے نام سے ہوئی، جو لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، جوتھانہ درخشاں کی حدود سے چوری ہوئی تھیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Read Comments