Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

لڑکوں کا روپ دھار کر موٹرسائیکل چوری کرنیوالی لڑکی گرفتار

گرفتار ملزمہ موٹرسائیکلیں چوری کرکے فروخت کرتی تھی، پولیس
شائع 23 فروری 2023 11:11am
ملزمہ کے قبضہ سے  چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، پولیس - تصویر/ اے ایف پی
ملزمہ کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، پولیس - تصویر/ اے ایف پی

کراچی میں اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لڑکوں کا روپ دھار کر موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث لڑکی کو گرفتارکرلیا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین جانوری نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ کی شناخت ثمرین عرف مشا کے نام سے ہوئی، جو لڑکوں کا روپ دھار کر مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب چوکی بلوچستان میں فروخت کرتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوئی، جوتھانہ درخشاں کی حدود سے چوری ہوئی تھیں۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ملزمہ کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Crime

Karachi Police

Karachi Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div