پی ٹی آئی کا کراچی کے 9 حلقوں پر ضمنی الیکشن کی معطلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں فیصلہ معطل کرے، پی ٹی آئی کا مطالبہ
شائع 23 فروری 2023 05:21pm

کراچی میں قومی اسمبلی کے نو حلقوں پر ضمنی الیکشن معطل کرنے کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل ڈاکٹر شہاب امام ایڈووکیٹ کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا گیا ہے۔

پی ٹی آئی نے خط میں مؤقف اپنایا کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر ضمنی الیکشن کو معطل کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹی فائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کر چکی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن کا شیڈول بھی معطل کیا جا چکا ہے، لہٰذا الیکشن کمیشن لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں فیصلہ معطل کرے۔

Read Comments