”روس ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے“ - امریکی وزیرخارجہ

چینی وزیر خارجہ کے دورہ روس کو بھی دیکھ رہے ہیں، انٹونی بلنکن
شائع 24 فروری 2023 09:25am

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ روس ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال نہ کرے۔

انٹونی بلنکن نے کہا روس کو ایٹمی ہتھیاروں کے کسی بھی استعمال پر سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا اور امریکا نے روس پر چین اور ہندوستان کے اثرورسوخ کا استعمال بھی کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایسے اشارے ملے ہیں کہ چین روس کو اسلحہ فراہم کرسکتا ہے، چینی وزیر خارجہ کے دورہ روس کو بھی دیکھ رہے ہیں

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کو چین اور روس کے درمیان صف بندی پر تشویش ہے۔

Read Comments