Aaj Logo

شائع 24 فروری 2023 10:01am

امریکا، برفانی طوفان کئی ریاستوں تک پھیل جانے کے باعث 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

امریکا میں بڑے پیمانے آنیوالا برفانی طوفان کئی ریاستوں میں پھیل جانے کے باعث 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

برفانی طوفان کی دوسری لہر نے پورے مینی سوٹا کو لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ متعدد ریاستوں کے ساڑھے 6 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی ہے۔

برف کی موٹی چادر نے ہڈسن، وسکونسن میں شاہراہوں کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا جس کی وجہ سے سڑکیں بند ہو کر رہ گئیں اور ملک کے بیشتر حصوں میں اسکولز بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جنوبی کیلیفورنیا کے پہاڑوں پر1979 کے بعد پہلی بار برفانی طوفان کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

Read Comments