Aaj Logo

شائع 24 فروری 2023 10:18am

روسی صدر کا 18 ہزار کلومیٹر رینج والا میزائل تعینات کرنے کا اعلان

روسی صدر پیوٹن نے سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تعنیات کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

روس یوکرین جنگ کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سرمت بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی رینج 18 ہزار کلومیٹر ہے۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ سرمت میزائل روس کے دشمنوں کو دوبارہ سوچنے پر مجبور کر دے گا اور اس سال سرمت میزائل کو جنگی ڈیوٹی پر لگایا جائے گا۔

مزید کہا کہ روس فضائیہ کے لیے ہائپر سونک سسٹم کی پیدوار جاری رکھے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ بحریہ کے لیے زرکون ہائپر سونک میزائلوں کے بڑے پیمانے پر سپلائی شروع کریں گے روس اپنی روایتی مسلح افواج کے تمام حصوں کو جدید بنائے گا۔

اس سے قبل روسی صدر نے امریکا کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیو اسٹارٹ معاہدہ معطل کر رہے ہیں۔

Read Comments