Aaj Logo

شائع 24 فروری 2023 08:05pm

طورخم پاک افغان سرحد کو پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا

طور خم سرحدی گزر گاہ پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا گیا ہے، جب کہ گاڑیوں کی آمدو رفت تاحل معطل ہے۔

سیکورٹی حکام کے مطابق طور خم پر کشیدگی کے باعث 5 روز قبل بند کی گئی پاک افغان سرحد کو کھول دیا گیا ہے۔ جب کہ کارگو گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ گزر گاہ سے پاکستان کی طرف سے افغان شہری افغانستان جاسکتے ہیں، اور افغانستان سے صرف پاکستانی شہری پاکستان آسکتے ہیں۔

سیکورٹی حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کو 5 روز قبل افغان سیکورٹی حکام نے احتجاجا بند کردیا تھا، جب پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے افغان شہری کو دستاویزات مکمل نہ ہونے پر واپس افغان بارڈر بھیج دیا گیا تھا۔

سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ اب سرحدی گزگرگاہ کی بحالی سے مشروط آمدورفت شروع ہوگئی ہے، افغانی وفد کےساتھ مزکرات کے بعد صرف افغانی پاکستان سے جا سکتے، اور افغانستان کی جانب سے صرف پاکستانی داخل ہوسکتے۔

Read Comments