Aaj Logo

اپ ڈیٹ 25 فروری 2023 08:55am

چین سے 70 کروڑ ڈالرز ملنے کے بعد زر مبادلہ ذخائرمیں اضافہ

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کو چین کی جانب سے 70 کروڑ ڈالرز مل جانے کی تصدیق کردی ہے۔

چین سے قرض ملنے کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر4 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےاپنی ٹویٹ میں بتایا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک بورڈ کی طرف سے 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہوچکے ہیں۔

تین روز قبل اسحاق ڈار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا تھا کہ چائنا ڈویلپمنٹ بینک نے پاکستان کیلئے 700 ملین ڈالرز کی منظور دے دی ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ اسٹیک بینک آف پاکستان کو یہ رقم اس ہفتے ملنے کی توقع ہے جس سے ذرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کےمطابق رقم چائنا ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے رول اوورمعاہدے کے بعد موصول ہوئی۔

Read Comments