Aaj Logo

شائع 25 فروری 2023 11:00am

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے لاہور میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے۔

گورنر پنجاب سے چیئرمین سینیٹ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں امن و امان اور موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات کے تناظر میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے استحکام کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، ملک میں استحکام، عوام کی فلاح و بہبود اور اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی ترجیح ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی میں ہی ملک کی بہتری ہے۔ وفاق کی مضبوطی کے لیے تمام اکائیوں کی یکساں ترقی بہت ضروری ہے۔

بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت مختلف علاقوں سے طلباء کے کئی وفود گورنر ہاؤس پنجاب کا دورہ کر چکے ہیں، اچھے کاموں کی حوصلہ افزائی کے لیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ ایوان بالا عوامی فلاح کے لئے مؤثر قانون سازی کر رہا ہے۔

Read Comments