Aaj Logo

شائع 25 فروری 2023 02:36pm

اٹک، پولیس و ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر نوجوان کی جان بچالی

اٹک میں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے بروقت پہنچ کر نوجوان کی ڈیم میں کود کر خود کشی کی کوشش ناکام بنا دیا ہے۔

خودکشی کی کوشش کرنے والا شہزاد نامی نوجوان کا گھر والوں سے جھگڑا ہوا جس کے بعد وہ ڈیم کی طرف گیا۔

ریسکیو زرائع نے بتایا کہ گھر والوں نے 15 کال کرکے مدد طلب کی تھی جس کے بعد پولیس، ریسکیو عملے نے شہباز پورڈیم پہنچ کرشہزاد کو پکڑ لیا۔

Read Comments