Aaj Logo

شائع 25 فروری 2023 03:53pm

اب دیکھو ’بگڑی بچی‘ نے تمہیں مات دے دی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی سینیئرنائب صدرمریم نوازنے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹویٹ پر کڑا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیکھو، کس طرح ایک طاقتور زمین بوس ہوا ہے۔

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ پی ڈی ایم اور مریم نواز سپریم کورٹ پرسوچےسمجھ حملے کررہے ہیں۔

جواب میں مریم نواز نے لکھا، ’اوہ، دیکھو کس طرح ایک طاقتور زمین بوس ہوا ہے۔‘

عمران خان کو آڑے ہاتھوں لینے والی مریم نے لکھا، ’آپ کی چیخیں غلط نہیں ہیں کیونکہ آپ سازشوں کے بادشاہ ہو، آپ کا دوام سازشوں پرتھا اور تمہارے گاڈ فادر فیض اور اسکے حواریوں کی مدد تھی۔‘

سپریم کورٹ کے ججز پر سوچے سمجھے طریقے سے حملے ہورہے ہیں، عمران خان

مریم نے مزید لکھا کہ اب تم دیکھو کہ ’بگڑی بچی‘ نے تمہیں مات دے دی ہے، اب تم جیسے ’گاڈ سن‘ اورمہرے ہر چیز سے لاتعلق ہوجائیں گے۔

Read Comments