Aaj Logo

شائع 25 فروری 2023 10:35pm

عرفی جاوید نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ والد کی جانب سے تشدد کی وجہ سے کئی بار خودکشی کی کوشش بھی کر چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں عرفی جاوید نے کہا ہے کہ ان کے والد انتہائی سخت مزاج اور غصے والے تھے، جس کی وجہ سے ان کا بچپن بہت تکلیف دہ حالت میں گزرا ہے۔

اترپردیش کے شہر لکھنو سے تعلق رکھنے والی 25سالہ عرفی جاوید کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کا ماحول انتہائی قدامت پسند اور سخت تھا۔

انہوں نے کہا کہ والد چھوٹی چھوٹی باتوں پر ہم تمام بہن بھائیوں کو پیٹا کرتے تھے، گالم گلوچ تو روز کا معمول تھا۔

یہی وجہ تھی کہ میں جوان ہوتے ہی گھر چھوڑ کر نکل گئی۔اگر میں گھر میں رہتی تو مجھے کبھی بھی شوبز میں آنے کی اجازت نہ ملتی۔

عرفی جاوید نے بتایا ہے کہ ان کے والد اپنے تمام بچوں کو سخت جسمانی اور ذہنی تشدد کا نشانہ بناتے تھے۔

Read Comments