Aaj Logo

شائع 28 فروری 2023 10:14am

فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ: بینکنگ کورٹ نے تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت سے قبل اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

بینکنگ کورٹ میں مقرر تمام کیسز بغیر کارروائی ملتوی کردیے گئے۔

آج صرف عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوگی، تمام دیگر کیسز میں سائلین کو نئی تاریخیں دی جارہیں، یہ فیصلہ سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا۔

عمران خان کی پیشی سے قبل بینکنگ کورٹ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی ہے۔

کارکن عمران خان کی آمد کا انتظار کر رہے ہیں جو لاہور سے موٹروے کے راستے اسلام آباد جا رہے ہیں۔

دوسری جانب بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین عمران خان کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت کریں گی۔

جوڈیشل کمپلیس میں ایف آئی اے کی غیرمعمولی تعداد میں نفری پہنچ گئی ہےجبکہ ایف آئی اے کی قیدی وین بھی پہنچا دی گئی، ایف آئی اے کے 35 اہلکار اب تک جوڈیشل کمپلیکس پہنچے۔

Read Comments