Aaj Logo

شائع 28 فروری 2023 03:57pm

عمران خان کی پیشی: کیموفلاج جیکٹ اور سیاہ ٹوپی پہنے مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی پیشی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہجوم کے درمیان ایک مشکوک شخص کی نشاندہی کی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پربتایا گیا ہے کہ مذکورہ شخص نے کیموفلاج جیکٹ اور سیاہ ٹوپی پہنی ہوئی ہے اور عمران خان کی گاڑی کے پاس ہی موجود ہے۔

پولیس نے عدالت کے باہراوراندر موجود کارکنوں کی بڑی تعداد سمیت عوام سے متنبہ کیا ہے کہ ہجوم اکٹھا مت کریں، بصورت دیگرمنتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کی جا سکتی ہے۔

صورتحال کے پیش نظرڈی آئی جی آپریشنز بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

Read Comments