قصور، نشہ آور مشروب پلا کرطالبہ سے اجتماعی زیادتی، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

ملزمان ویڈیو دیکھا کرطالبہ کو بلیک میل بھی کرتے رہے
شائع 01 مارچ 2023 10:59am

پنجاب کے شہر قصورمیں تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ چراغشاہ میں طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کالج کی طالبہ کو نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کی گئی تھی، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان دوران زیادتی 16سالہ طالبہ کی ویڈیو بھی بناتے رہے، ویڈیو دیکھا کر طالبہ کو بلیک میل بھی کرتے رہے۔

ایس ایچ او کے مطابق دونوں ملزمان اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج ہے جس میں سے ایک ملزم گرفتار کر لیا ہے دوسرے کی تلاش جاری ہے۔

Read Comments