Aaj Logo

شائع 01 مارچ 2023 02:25pm

سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے، سعد رفیق

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔

پنجابن اور خیبرپختونخوا انتخابات ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ن لیگی رہنما سعد رفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ صوبائی انتخابات بارے سپریم کورٹ کا فیصلہ قانون اور انصاف کے بنیادی تقاضوں کے منافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کی بنیاد نظریہ ضرورت اور پسند ناپسند کی بنیاد پر کیے گئے فیصلے ہیں، ممبران صوبائی اسمبلی کے ووٹ گنے بغیر انہیں ڈس کوالیفائی کرتے ہوئے آئین کی دستک سنائی دی نہ ریویو سنا گیا!۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں وزیر ریلوے اور ہوا بازی کا کہنا تھا کہ 2 صوبائی انتخابات پرانی مردم شماری پر اور قومی و 2 صوبائی انتخابات کروانے کا اقدام انتشار اور افراتفری پیداکرے گا؟ اقتدار میں واپسی کے لئے عمران اور اس کے سہولت کاروں کی جلد بازی اور ضِد ریاست کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔

Read Comments