ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان، کراچی میں گرمی مزید بڑھے گی

شہر قائد میں آج درجہ حرارت کتنے ڈگری تک جانے کا امکان
شائع 02 مارچ 2023 09:13am

ملک کے مختلف شہروں میں آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا میں بارش ہو سکتی ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برف بھی پڑے گی۔

دوسری جانب کراچی میں مارچ کے آغاز کے ساتھ ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

شہر قائد میں آج درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ 6 مارچ تک کراچی میں گرمی کی شدت مزید بڑھے گی۔

Read Comments