شکاگو میں ٹرین کی پٹریوں پر آگ کیوں لگی ہے

آگ لگنے کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے
اپ ڈیٹ 02 مارچ 2023 07:15pm

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی برفانی طوفان نے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کے باعث نظام ذندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔

خون جما دینے والی سردی کے باعث امریکا سمیت کینیڈا کے کئی علاقے سردی کی زد میں ہیں، جبکہ شکاگو کا ٹرانزٹ سسٹم بھی آگ سے سردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

پٹریوں سے نکلتی آگ نے بھی آپ کو حیرت میں مبتلا کردیا ہوگا لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے، یہ آگ نہ ہی زمین سے نکل رہی اور نہ ہی حادثاتی طور لگی ہے۔

دراصل یہ ایک ایسا طریقہ ہے جوشدید سردی کے موسم میں بھی ٹرین کو پٹری پر چلنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

سوئچ ہیٹر ٹرین کی پٹریوں کے ساتھ لگے ہیں تاکہ انہیں موسم سرما میں گرم رکھا جا سکے اور برف اور برف کو پٹریوں پر جمنے سے روکا جا سکے۔

Read Comments