Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2023 12:45pm

سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کیخلاف نیب درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹادی گئی

سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے نیب کی عبدالمالک بلوچ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پرسماعت کی۔

نیب نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف نیب آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کررہا تھا، نیب ترمیمی قانون کے بعد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے خلاف نیب انکوائری روک دی گئی ہے، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ضمانت منسوخی کی درخواست غیر مؤثر ہوگئی، اس لئے واپس لیتے ہیں۔

عدالت کے استفسار پر نیب نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا معاملہ ابھی ہمارے پاس ہی ہے، فی الحال کس فورم کو بھجنا ہے فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے خلاف نیب کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

Read Comments