سعودی عرب، خود کو بینک کا عملہ بتاکر لوگوں کو لوٹنے والے 13 پاکستانی گرفتار

ملزمان سے 28 موبائل فونز اور سمز برآمد کرلی، پولیس
شائع 02 مارچ 2023 01:07pm

سعودی عرب میں بینک فراڈ کے الزام میں 13 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے 28 موبائل فونز اور سمز برآمد کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

سعودی شہر دمام میں مقیم 13 پاکستانیوں کا گروہ لوگوں کو بینک کا عملہ بتا کر ان کے رقوم کو لوٹ رہا تھا۔

دمام پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا اوران کے قبضے سے دھوکا دہی سے بینکوں سے نکالی گئی رقوم بھی برآمد کی گئی۔

Read Comments