Aaj Logo

شائع 02 مارچ 2023 03:39pm

لاہور قلندرز نے 8 سالہ مداح کی خواہش پوری کردی

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہورقلندرز نے 8 سالہ کرکٹ فین عاکف کی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں داخلے کی خواہش پوری کردی۔

ننھے مداح عاکف نے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور اونرز ڈَگ آؤٹ میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

8 سالہ عاکف کو بذریعہ قرعہ اندازی گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

لاہور قلندرز نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے میچز میں قرعہ اندازی کا سلسلہ شروع کیا ہے۔

عمران خان انکلوژر میں بیٹھے شائقین کرکٹ وہاں موجود قلندرز باکس میں اپنا نام لکھ کر پرچی ڈال سکتے ہیں۔

میچ کے دوران قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے فین کو گراؤنڈ میں لاکر اونرز ڈگ آؤٹ میں بیٹھایا جائے گا۔

Read Comments