شائع 02 مارچ 2023 06:12pm

پرفارمنس کا شادی سے کوئی تعلق نہیں، شاداب خان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پچھلا میچ ون سائیڈڈ ہارے ہیں، غلطیاں کی تھیں، جس طرح کی کرکٹ ہم کھیل رہے ہیں، اس میں ایسا ہوتا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی کرکٹ کا انداز نہیں بدلیں گے، جب آپ پلیئرز سے کہتے ہیں کہ بلاخوف جارح انداز اپناؤ تو نتیجہ خلاف آسکتا ہے۔

کراچی کی پے در پے شکست پر شاداب نے کہا کہ کراچی جدوجہد کررہا ہے، مگر وہ کم بیک کرسکتا ہے، ہمیں اپنی بہترین کرکٹ کھیلنا ہوگی، جب ماڈرن ڈے کرکٹ کھیلتے ہیں تو تحمل اور برداشت بھی ضروری ہے۔

شاداب خان نے شادی کے بعد کارکردگی سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ پرفارمنس کا شادی سے تعلق نہیں، ثقلین مشتاق ابھی بھی ”ثقی بھائی“ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بناؤں۔

Read Comments