Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2023 10:05am

فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث کراچی کی 90 سے زائد فلورملیں بند

فلورملز مالکان نے کہا کہ مطالبات کی منظوری تک کراچی میں فلور ملیں بند رہیں گی کیونکہ سستا آٹا بیچنا ممکن نہیں ہے۔

پاکستان فلارملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا آج دوسرا روز ہے جس کے باعث شہر کی 90 سے زائد فلورملیں بند ہیں۔

غیرقانونی سرکاری گندم ذخیرہ کرنے اور آٹا مہنگے بیچنے کے خلاف محکمہ خوراک سندھ نے ایکشن لیا تھا جس پر احتجاجا کراچی میں فلور ملز کی ہڑتال جاری ہے۔

فلارملز ایسویی ایشن سندھ سرکل کے چئیرمین چوہدری عامر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت وعدے کے مطابق گندم فراہم نہیں کررہی، فلور ملوں پر چھاپوں اور سیل کرنے کے خلاف فلورملیں غیرعینہ مدت کے لئے بند کردی ہیں۔

چئیرمین فلور ملرز ایسویسی ایشن ایسوسی ایشن کے سابق صدرچوہدری یوسف نے کہا اوپن مارکیٹ سے 120 روپے کلو گندم خرید کر سستا آٹا نہیں فروخت کرسکتے

Read Comments