Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2023 04:09pm

صدر مملکت نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا

صدر مملکت عارف علوی نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کرانے کا اعلان کردیا۔

صدر پاکستان عارف علوی نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کرانے کا اعلان کردیا ہے، صدر مملکت نے پنجاب میں انتخابات کا اعلان الیکشن کمیشن کی تجویز تاریخوں پرغور کے بعد کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے صدر کو 30 اپریل سے7 مئی تک ترجیحاً اتوار کے روز انتخابات کرانے کی تجویز دی تھی۔

پنجاب میں عام انتخابات کیلئے تاریخیں تجویز

اس سے قبل الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں ممبران کمیشن اور سیکرٹری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کردی، جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لئے 30 اپریل سے 7 مئی تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کو بھی مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن آپکے جواب کا منتظر ہے۔

Read Comments