Aaj Logo

شائع 03 مارچ 2023 06:31pm

گاڑی میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے بہن بھائی جاں بحق، والد زخمی

جی ٹی روڈ پر گاڑی میں گیس سلینڈر پھٹنے سے بہن بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہوگیا۔

ہری پور کے قریب جی ٹی روڈ پر گاڑی میں گیس سلینڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، اور گاڑی میں موجود بہن بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جب کہ ان کا والد شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی میں نصب سلنڈر میں سی این جی ڈلوائی جارہی تھی، تاہم ناقص کوالٹی کے باعث سیلنڈر پھٹ گیا اور دو قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔

Read Comments