سیالکوٹ، فوڈ اتھارٹی نے 20 ہزار ممنوعہ گٹکے کے ساشے برآمد کرکے تلف کردئیے

قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی
شائع 04 مارچ 2023 09:37am

سیالکوٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 20 ہزار ممنوعہ گٹکے کے ساشے برآمد کرکے تلف کردئیے ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ممنوعہ اشیاء کے استعمال کی روک تھام کیلئے سیالکوٹ کے لہائی بازار میں کارروائی کرتے ہوئے پان شاپ سے چھاپہ 20 ہزار 40 ممنوعہ گٹکے کے ساشے برآمد کر کے تلف کر دئیے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Read Comments