جوبائیڈن کے سینے سے جِلد کے کینسر کا سبب بننے والا زخم ہٹا دیا

صدر جوبائیڈن کو مزید علاج کی ضرورت نہیں، معالج
شائع 04 مارچ 2023 01:09pm

امریکی صدر جوبائیڈن کے معالج نے کہا کہ صدر جوبائیڈن کے سینے سے جِلد کے کینسر کا سبب بننے والا زخم کامیابی سے ہٹا دیا گیا۔

معالج کے مطابق معمول کے طبی معائنے کے دوران صدر بائیڈن کے سینے پر زخم کی تشخیص ہوئی تھی صدر بائیڈن اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے مکمل فٹ ہیں۔

امریکی صدر کے معالج کا کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن کو مزید علاج کی ضرورت نہیں ہے۔

Read Comments