ایشیا کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کوبرا گولڈ کا آغاز

پاکستان، امریکا اور جاپان سمیت 7 ہزار سے زائد فوجی شریک
اپ ڈیٹ 05 مارچ 2023 10:19am

تھائی لینڈ میں ایشیا کی سب سے بڑی فوجی مشقیں کوبرا گولڈ کا آغاز ہوگیا۔

مشقوں میں 30 ممالک کے 7 ہزار سے زائد فوجی شریک ہیں، جب کہ پاکستان کے علاوہ تھائی لینڈ، امریکا اور جاپان کی فوجی اور سویلین خلائی ایجنسیاں بھی موجود ہیں۔

مشقوں کے تمام مراحل میں جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا اور انڈونیشیا شامل ہیں اور انسانی ہمدردی کی مشقوں میں چین، بھارت اور آسڑیلیا بھی شریک ہے۔

Read Comments