پنجاب حکومت کا عورت مارچ کے شرکاء کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی، صوبائی وزیر
شائع 05 مارچ 2023 10:34am

نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے کہا کہ عورت مارچ کے شرکا کو پولیس کی مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

صوبائی وزیرکا کہنا ہے کہ عورت مارچ میں شریک خواتیں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت کی جانب سے عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت شخصی آزادیوں پر یقین رکھتی ہے امید ہےعورت مارچ پرامن طریقے سے منعقد ہوگا اور مارچ کے منتظمین کے تحفظات دور کر دیئے گئے ہیں۔

Read Comments