Aaj Logo

اپ ڈیٹ 05 مارچ 2023 02:57pm

اس ملک کا مستقبل کیا ہوگا جہاں لٹیرے حکمران بن جائیں، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جہاں لٹیرے حکمران بن جائیں اس ملک کا کیا مستقبل ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اس ملک کا مستقبل کیا ہو سکتا ہے جس کا حکمران لیٹروں کو بنا دیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف کو نیب کی جانب سے 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ایف آئی اے کی جانب سے مزید 16 ارب روپے کی کرپشن کے الزام میں سزا سنائی جانے والی تھی، لیکن جنرل باجوہ نے انہیں بچالیا اور اور نیب کیسز کے ٹرائل کو التوا میں ڈالے رکھا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شہباز شریف پر ٹرائل چل رہے تھے اور اسے وزیراعظم بنادیا گیا، اور پھر اس نے تمام اداروں کے سربراہوں کو تبدیل کیا جو اس کے کیسز کی تحقیقات کر رہے تھے۔

عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے صرف اپنے خلاف 16 ارب روپے کی کرپشن اور 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمات میں اپنا نام مستقل طور پر ختم کرانے کے لئے سب سے پہلے ایف آئی اے اور اب نیب کے سربراہ کی تبدیلی کی، اس طرح کرنے سے ملک بنانا ریپبلک بن جاتا ہے۔

Read Comments