یونان: ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں ملوث پاکستانی گروہ گرفتار

ملزمان ایک یونانی، پاکستانی شہری کے قتل میں بھی ملوث تھے
اپ ڈیٹ 06 مارچ 2023 12:14pm

یونان میں لاتعداد ڈکیتیوں سمیت قتل کی وارداتوں میں ملوث پاکستانی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

گرفتارملزمان ایک یونانی اور پاکستانی کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

گزشتہ ماہ پانچ فروری کو قتل کئے جانے والے 50 سالہ پاکستانی محمد امجد اقبال کے قاتلوں کو یونانی پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یونانی پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کرتے ہوئے پانچ افراد کے گروہ کو گرفتار کیا ہے۔

اس سے پہلے سعودی عرب میں بھی بینک فراڈ کے الزام میں 13 پاکستانیوں کو گرفتارکیا گیا تھا جولوگوں سے رقم لوٹتے تھے۔

Read Comments