چمن میں فورسز کی کارروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

آپریشن میں خودکش جیکٹ، 230 ڈیٹو نیٹر، 82 مارٹر گولے بر آمد کیے گئے ہیں
شائع 06 مارچ 2023 06:53pm

چمن کے علاقے سوئی کاریز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کےدوران بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔

حکام کی جانب سے آپریشن کے دوران خودکش جیکٹ، 230 ڈیٹو نیٹر، 82 مارٹر گولے بر آمد کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی میں 105 فیوز، 270 کلو گن پاؤڈر سمیت دیگر اشیاء بھی برآمد کرلی ہیں۔

Read Comments