Aaj Logo

شائع 07 مارچ 2023 01:02pm

نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیشرفت، 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد

نسلہ ٹاورکیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے سمیت 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔

صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ کراچی میں نسلہ ٹاور کیس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے صفدر مگسی اور ڈائریکٹر ڈیزائن ڈپارٹمنٹ فرحان قیصر سمیت 18 سے زائد ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اینٹی کرپشن حکام اور گواہان کو نوٹس جاری کردیے۔

صوبائی اینٹی کرپشن عدالت نے 25 مارچ تک گواہان اور آئی او کو طلب کرلیا۔

عدالت نے سابق ڈی جی ایس بی سی اے منظور قادر کاکا سمیت 4 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا جبکہ دیگر مفرور ملزمان میں خیرمحمد، اسلام احمد اور دیگر شامل ہیں۔

اینٹی کرپشن کے مطابق کیس میں منظور قادر کاکا سمیت 23 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر نسئلہ ٹاورکو 262 اسکوائر یارڈ دینے کا الزام ہے، ملزمان کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کارروائی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف دسمبر 2021 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

Read Comments