وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

بچوں کوپولیوسے بچانےکیلئےکوششیں جاری رکھی جائیں گی، بل گیٹس
شائع 08 مارچ 2023 09:29am

وزیراعظم اوربل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں شہباز شریف نے پاکستان میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ اور انسداد پولیوکی کاوشوں پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم نے ملک سے پولیو کے خاتمے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا جبکہ بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتی کاوشوں کا اعتراف کیا۔

بل گیٹس نے امید ظاہر کی کہ بچوں کوپولیوسے بچانے کیلئے کو ششیں جاری رکھی جائیں گی۔

Read Comments